اہم پاکستانی خبریں

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

شیعہ نیوز: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر ایرانی حکام کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔ حریت رہنمائوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔ اجلاس میں صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button