اہم پاکستانی خبریں

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

شیعہ نیوز: صدر پاکستان نے معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ وزارت قانون وانصاف نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اس وقت کئی پوزیشن پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہیں، پنجاب زکوۃ کونسل کے ممبر بھی رہے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ آپ قرآن بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور اور زرعی یورنیورسٹی فیصل آباد کے سنڈیکٹ کے ممبر ہیں۔ آپ نے دینی تعلیم دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور سے حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی گورنمنٹ کالج کے گریجویٹ ہیں، وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈ میڈلسٹ اور اسلامی معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ملک و بیرون ملک بیسیوں کانفرنسز میں مقالات پیش کر چکے ہیں۔ تعلیم کے فروغ، امن وامان کے قیام اور بین المذاہب و مسالک کے فروغ کیلئے آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، حال ہی میں آپ کو دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“ سے نوازا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button