اہم پاکستانی خبریں

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اسلام کے بہادر فرزند، شہادت سے ناقابل تلافی نقصان ہوا، منیر گیلانی

شیعہ نیوز: سابق وفاقی وزیر تعلیم، اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے ایرانی قونصلیٹ میں قائم مقام قونصل جنرل علی اصغر مغیری سے ملاقات کی اور انہیں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان، امام جمعہ تبریز آیت اللہ سید محمد علی الہاشم، گورنر مشرقی آذر بائیجان اور دیگر افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام ایران کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستانی عوام محسوس کرتے ہیں کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شکل میں انہوں نے ایک دوست کھو دیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ ایران نے پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی، سیلاب ہو زلزلہ یا کوئی اور مشکل وقت، ایران پاکستان کیساتھ کھڑا رہا۔ انہوں نے کہا کہ سیدابراہیم رئیسی اسلام کے بہادر فرزند تھے،ان کی شہادت سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم ریئیس نے غزہ اور فلسطین کی جس انداز سے مدد کی ہے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ عرب ممالک کی بڑی تعداد اسرائیل کی ناجائز غاصب ریاست کو تسلم کر چکی ہے، مگر واحد مملکت ایران ہے، جس نے فلسطینی مسلمانوں کا ہر قسمی ساتھ دیا اور ان کیلئے بہت بڑی قربانی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی غزہ میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ علی اصغر مغیری نے سید منیر حسین گیلانی کا تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا، اور واضح کیا کہ انقلاب اسلامی کے بعد ملت ایران نے ایسی کئی شہادتیں کئی بار دیکھی ہیں۔ مغربی طاقتوں نے کوشش کی کہ ایسے واقعات کریں کہ جس سے انقلاب اسلامی ختم ہو جائے، لیکن انقلاب کو اللہ تعالیٰ کی نصرت و تائید حاصل ہے اور ان شاءاللہ یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے کہا افراد کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، اصل نظریہ ہے کہ مملکت ایران نے اسلام اور مسلمانوں کے لیے جو کاوشیں کی ہیں، وہ بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button