پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، علامہ رمضان توقیر کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

شیعہ نیوز: گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے گورنر فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، صوبہ بھر میں قیام امن اور ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ ان شاء اللہ صوبہ بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کی کوشش کریں گے، سابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ڈی آئی خان مولانا کاظم حسین مطہری بھی علامہ رمضان توقیر کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button