مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں سعودی عرب نے اپنا نیا سفیر مقرر کردیا

شیعہ نیوز: سعودی عرب نے بارہ سال کے بعد شام میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔

رپورٹ کےمطابق بارہ سال بعد "فیصل المجفل” کو شام میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔فیصل بن سعود المجفل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا، شام میں سعودی سفیر مقرر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں کا وزارت جنگ کے دفتر کے باہر نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

شام مخالف جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات منقطع ہونے کے بعد یہ پہلا سفیر ہے جسے سعودی عرب نے دمشق میں تعینات کیا ہے۔

شام کا بحران شروع ہونے اور کچھ عرصے بعد اس جنگ کے ایک بین الاقوامی جنگ میں تبدیل ہونے کے بعد سعودی عرب نے دمشق کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے، تاہم سال (2023) کے اوائل میں شام اور سعودی عرب کے درمیان ایک دہائی تک سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد، دونوں ملکوں نے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button