دنیا

بحیرہ احمر میں ایک اور مال بردار بحری جہاز میزائل حملے کا شکار

شیعہ نیوز: بحیرہ احمر میں الحدیدہ بندرگاہ کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز پر میزائل حملے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

برطانیہ کی میری ٹائم سیکورٹی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے ساحلی شہیر الحدیدہ سے 54 ناٹ مائل کے فاصلے پر ایک سمندری حادثہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاموشی بہت ہوگئی، امریکی سفیر کو ملک بدر کریں! مقتدیٰ صدر

اس برطانوی کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک مال بردار بحری جہاز پر تین میزائل لگے ہیں۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ بحری جہاز کے سامان کے گودام کے حصے میں میزائل لگے ہیں اور بحری جہاز میں تیزی کے ساتھ پانی بھر رہا ہے جس کی وجہ سے یہ بحری جہاز ایک طرف جھکنا شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر کے بعد ابھی تک یمن کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button