مشرق وسطی
عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی اور برطانوی مراکز میں بم دھماکے
شیعہ نیوز: عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی اور برطانوی مرکز کو نامعلوم افراد نے ہدف بناکر بم حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں غیر ملکی مراکز پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخ اپنے صفحات پلٹ رہی ہے اور اپ صحیح سمت میں کھڑے ہیں، امریکی یونیورسٹی طلباء کے نام رہبر معظم کا پیغام
تفصیلات کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی زیرملکیت عمارتوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے ہدف بنایا گیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے حملے کے بعد کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے امریکی کمپنی کیٹرپیلا اور اور برطانوی کمپنی کمبریج کی عمارتوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے ابھی تک نقصانات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔