اہم پاکستانی خبریں
پشاور: جمعیت کے کارکنوں کی رکاوٹیں توڑ کر امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش
شیعہ نیوز: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف پشاور میں اسلامی جمعیت طلباء نے امریکی قونصل خانہ کی طرف مارچ کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن پشاور یونیورسٹی کیمپس سے مارچ کرتے ہوئے امریکی قونصل خانہ کی طرف روانہ ہوئے تو پولیس نے طلباء کو روکنے کی کوشش کی، جس پر کارکنان رکاوٹیں توڑتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ مارچ کی قیادت اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کی، مظاہرین نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ مارچ کی وجہ سے پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ پولیس لائن سے بھی نفری طلب کی گئی۔