اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معروف اہل سنت محب اہل بیتؑ اسکالر مفتی فضل ہمدرد پر تکفیری ناصبی دہشت گردوں کاقاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ مفتی فضل ہمدرد اپنی بے لاگ گفتگو ، دوٹوک موقف اور تاریخ اسلام کی حقیقی تشہیر کے سبب ہمیشہ سے ہی ملک دشمن تکفیری ناصبی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے رہے ہیں،اس سے قبل بھی ان پر جاں لیوہ حملہ کیا جاچکا ہے۔

شیعہ نیوز: پاکستان میں اتحاد امت محمدیؐ کے داعی اور محب اہل بیتؑ اہل سنت اسکالر مفتی فضل ہمدرد پر کراچی میں تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ، مفتی فضل ہمدرد شدید زخمی، اسپتال منتقل ، ڈاکٹرز کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ کے ماہر،شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار، مبلغ ومناظر معروف اہل سنت اسکالر مفتی فضل ہمدردپر ملک دشمن دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وہابی دہشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق مفتی فضل ہمدرد کو کراچی کے علاقے قائد آباد میں نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں نے ان پر بلیڈ سے حملہ کیا جس کے سبب ان کی گردن اور بازوں سمیت مختلف اعضاء پر شدید زخم آئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ’اونروا‘ سے ہیڈ کوارٹر خالی کرنے،27 ملین شیکل جرمانے کا حکم

مفتی فضل ہمدرد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی فضل ہمدرد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

واضح رہے کہ مفتی فضل ہمدرد اپنی بے لاگ گفتگو ، دوٹوک موقف اور تاریخ اسلام کی حقیقی تشہیر کے سبب ہمیشہ سے ہی ملک دشمن تکفیری ناصبی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے رہے ہیں،اس سے قبل بھی ان پر جاں لیوہ حملہ کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button