مشرق وسطی
مقاومت کو شام کی پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، بشار الاسد
شیعہ نیوز:، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران شام کے صدر نے کہا کہ قوموں کو استعماری طاقتوں کے خلاف اپنے وجود کا اظہار کرنا چاہئے ورنہ یہ طاقتیں کمزور اقوام کو نگل لیں گی۔
انہوں نے کہا مقاومت نے صہیونی حکومت کو شکست دے کر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ مجاہدین کے سامنے شکست کے بعد صہیونی حکومت نے سویلین کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
ملاقات کے دوران علی باقری کنی نے کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات کی بنیادیں مضبوط ہیں اور دونوں ممالک خلوص نیت کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دے رہیں۔
علی باقری نے شام کے دو روزہ دورے کے دوران شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد اور مقاومتی رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔