مشرق وسطی
بشار الاسد اور عراقی وزیراعظم کی مسئلہ فلسطین پر مشاورت
شیعہ نیوز: جمہوری عربی شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی” اور شامی صدر "بشار الاسد” کے درمیان مشاورت کی خبر دی۔ اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات اور عربی و بین الاقوامی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر قیام امن اور مشترکہ سلامتی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں اقدامات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصاد سمیت مختلف شعبوں میں روابط کو تقویت دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ آخر میں بشار الاسد اور عراقی وزیراعظم نے فلسطین کے خلاف صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت کو روکنے کے لئے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔