دنیا

جاپان کا امریکی ایٹمی حملے کی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: جاپان کے شہر ناگاساکی نے شہر پر امریکی ایٹمی حملے کی یاد میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ناگاساکی کے مئیر شیرو سوزوکی نے اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ میئر شیرہ سوزوکی کا کہنا تھا کہ ناگاساکی کی شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کےلیے خط ارسال کیا ہے۔ ناگاساکی کے مئیر کے مطابق اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کردیا ہے، اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کےنمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے 9 اگست 1945 کو جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا، جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں اس سے قبل 6 اگست 1945 کو امریکا نے ایک اور جاپانی شہر ہیروشیما پر بھی ایٹم بم گرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button