
نائیجیریا کے مسیحی رہنماء نے صدر رئیسی کی شہادت کو عظیم نقصان قرار دیدیا
شیعہ نیوز: نائیجیریا کے معروف مسیحی علماء میں سے ایک یوحنا بورو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر و وزیرخارجہ اور رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی حکومت و قوم کو تعزیت پیش کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس عظیم فقدان پر تمام امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بسنے والے تمام ایرانیوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سب کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ ایک غیر ملکی میڈیا ادارہ کے ساتھ گفتگو میں یوحنا بورو نے تاکید کی کہ یہ نقصان بہت بڑا ہے اور ہم پوری مسیحی برادری اس دردناک سانحے پر ایرانی حکومت و قوم کے ساتھ ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ایرانیوں سمیت تمام مسلمانوں مزید مضبوط بنائے۔ معروف عیسائی عالم دین نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہم سب دنیا کو اسی طرح چھوڑ دیں گے کہ جیسے ہم پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے شہید ایرانی صدر اور ان کے تمام ساتھیوں کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور کہا کہ میری دعا ہے کہ خدا ایرانی عوام کو شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔