دنیا

بون معاہدے کے حامی شرم سے ڈوب مریں، حکمتیار

شیعہ نیوز: اسلامک پارٹی آف افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے سوشل میڈیا پرجاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ ذلت آمیز بون معاہدے کا دفاع کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے نہ یہ کہ وہ نفرت انگیز و شرمناک تمسخر آمیز انداز میں اس کا دفاع کرنا شروع کر دیں۔ گلبدین حکمتیار نے مزید لکھا کہ انہوں نے تاریخ کے سب سے ذلت آمیز معاہدے پر دستخط کئے، ایک ایسا معاہدہ کہ جس کی وجہ سے 20 سال تک افغانستان پر خونریز قبضے کے ساتھ ساتھ عراق پر قبضہ اور لیبیا و شام میں بھی جنگ چھڑ گئی۔ انہوں نے لکھا کہ جھوٹی اصلاح پسندی کی آڑ میں ایک گروہ نے افغانستان و عراق پر قبضے میں امریکہ کی نہ صرف مدد کی بلکہ اسے کرائے کے جنگجو بھی فراہم کئے جبکہ یہ امر ہر مومن و آزاد انسان کے لئے حیرت کی بات تھی۔ حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ نے مزید لکھا کہ بن معاہدے کے بعد افغانستان، عراق، شام، لیبیا، سوڈان وغیرہ میں جو خون بہایا گیا جبکہ بن معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام فریق اس جرم میں امریکہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button