پاکستانی شیعہ خبریں
وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر کا دورہ ملتان
شیعہ نیوز: وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر نے اپنے دورہ ملتان کے دوران وحدت یوتھ ملتان کی ڈویژنل کابینہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈویژنل صدر تیمور حسن اور دیگر کابینہ کے افراد بھی موجود تھے۔ راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیا، اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی طاقت اور اُس کا مستقبل اُس کی نوجوان نسل ہوتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے جوانوں کی بہتر تربیت، بہتر روزگار اور ایک اچھا پاکستانی شہری بننے کے لیے کام کریں، نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ہمارے جوانوں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن بدقسمتی سے اُنہیں مواقع میسر نہیں ہیں۔ اس موقع پر ڈویژںل کابینہ کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔