مشرق وسطی

غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور فوجی اڈے پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں زرعیت فوجی چھاؤنی کے اطراف کے علاقوں پر حملہ کیا اور ساتھ ہی صیہونی فوجی اڈے کے قریب صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔ صیہونی ذرائع نے بھی آج ایک رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کے فوجی حملوں کے بعد سے حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر تین ہزار سے زائد میزائل فائر کئے جا چکے ہیں۔

صیہونی ذرائع نے مقبوضہ شمالی فلسطین کی صورت حال کو انتہائی بدتر قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button