پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ عارف حسین واحدی کا دورہ پشاور، تنظیمی رہنماوں سے ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور کا دورہ کیا، اس دورے کے دوران انہوں نے شہید مظہر حسین ممتاز آخونزادہ کی رہائشگاہ پر تنظیمی رہنماوں اور کارکنان سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مظفر علی آخونزادہ اور دیگر زعماء بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مذہبی، سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، علامہ عارف حسین واحدی نے شرکائے مجلس کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button