امریکہ میں ممکنہ خانہ جنگی کی بابت کینیڈا کے ایک تحقیقیاتی مرکز کا انتباہ
شیعہ نیوز: امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق، کینیڈین پالیسی آؤٹ لک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ میں اندرونی تنازعات اور پولرائزیشنز کی وجہ سے، یہ ملک عنقریب ایک خانہ جنگی کا مشاہدہ کرے گا۔ اس ادارے نے اوٹاوا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ اس سناریو کے حل کے بارے میں سوچیں اور اس کے نتائج سے نمٹنے کی تیاری کریں۔
امریکہ میں خانہ جنگی کے امکان کے بارے میں کینیڈین پالیسی آؤٹ لک کی رپورٹ کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ میں نظریاتی شگاف اور تقسیم بڑھ جاتی ہے اور جمہوریت کمزور ہوتی ہے تو اندرونی کشیدگي اور تنازعات ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل دیں گے-
اس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں امریکہ میں ممکنہ خانہ جنگی رونما کے تعلق سے دیگر سناریو بھی پیش کیے گئے ہیں، جن میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ، اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹریا کے ابھرنے، بڑے پیمانے پر اموات اور قحط نیز تیسری عالمی جنگ کے آغاز کا ذکر کیا جا سکتا ہے-