پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلڈر مافیا قبضہ گروپ نے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی وادی حسینؑ قبرستان کےخلاف میدان میں اتار دی

وادی حسینؑ کی کل اراضی ذرخرید ملکیت ہے ، جس کی لیز کی مدت مکمل ہوچکی ہے لہذٰا ملت جعفریہ سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر وادی حسینؑ کی لیز کی مدت میں توسیع کی جائے اور قبضے کے خواہش مند ادارے اور کالعدم جماعتوں کو لگام ڈالی جائے بصورت دیگر شیعیان حیدر کرارؑ احتجاج پر حق محفوظ رکھتے ہیں۔

شیعہ نیوز : بلڈر مافیا قبضہ گروپ نے ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی وادی حسینؑ قبرستان کےخلاف میدان میں اتار دی ، بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کو سول سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے جعلی نام سے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈےاور احتجاجی مظاہروں کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے مشہور اور منفرد قبرستان وادی حسینؑ پر ایک معروف تعمیراتی کمپنی عسکری 6 کی جانب سے قبضے کی ناکام کوشش اور شیعیان حیدرکرارؑ کی بھرپور مزاحمت کے بعد معاملے کو فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ چڑھانے کیلئے ملک دشمن دہشت گرد ہابی تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کو میدان میں اتار دیا گیا ہے ۔

کالعدم سپاہ صحابہ نے سول سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے جعلی نام سے آج کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں چند شریک چند درجن مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر وادی حسینؑ پر شیعیا ن حیدر کرارؑ کے ناجائز قبضے کے الزامات درج تھے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس قبضے کو واگزار کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امام محمد باقرؑ نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا بیڑا اٹھایا ، علامہ ساجد نقوی

اس موقع پر مقررتکفیری ملاؤں نے انتہائی نفرت انگیز اور شر انگیز تقاریر بھی کیں اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے قریب ہی تماشائی بنے کھڑے رہے ۔

واضح رہے کہ وادی حسین ؑ قبرستان جس میں 24 سال سے شیعہ قوم کے 30 ہزار سے زائد مرحومین وشہداء مدفون ہیں جن میں پاک فوج، پولیس، جوڈیشری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، علماءکرام ،ذاکرین عظام، شعراء، منقبت خواں عام عوام مدفون ہیں۔

وادی حسینؑ کی کل اراضی ذرخرید ملکیت ہے ، جس کی لیز کی مدت مکمل ہوچکی ہے لہذٰا ملت جعفریہ سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر وادی حسینؑ کی لیز کی مدت میں توسیع کی جائے اور قبضے کے خواہش مند ادارے اور کالعدم جماعتوں کو لگام ڈالی جائے بصورت دیگر شیعیان حیدر کرارؑ احتجاج پر حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button