دنیا

یوریشیا کی اقتصادی یونین کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط

شیعہ نیوز: یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے کے بل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دستخط کر دیئے۔ایران کے ساتھ یوریشیا کی آزاد تجارت کے بل پر جو اس سے پہلے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما اور ایوان بالا روسی سینیٹ سے پاس ہوچکا تھا، روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دستخط کردیئے ہیں۔ روس، بیلاروس، قزاقستان، قرقیزستان اورآرمینیا، یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ممالک ہیں جبکہ ازبکستان، مولداویہ اور کیوبا اس میں مبصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ یونین 10 سال قبل 2014ء میں وجود میں آئی اور دسمبر 2023ء میں یونین کے رکن ملکوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزاد تجات کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے پرعمل درآمد ایران اور یوریشیا کی اقتصادی یونین کے رکن پانچوں ملکوں کی پارلیمانوں سے منظور ہونے کے بعد شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button