مشرق وسطی
شہید عبداللہیان نے مزاحمتی سفارت کاری کو فروغ دیا، جنرل سلامی
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل سلامی نے مرحوم امیر عبد اللہیان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مرحوم وزیر خارجہ نے خطے میں مزاحمتی ڈپلومیسی کو نہایت کامیابی سے آگے بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ امیر عبد اللہیان انتہائی باصلاحیت اور ماہر سفارت کار تھے، جس کا دشمنوں نے بھی اعتراف کیا ہے۔ اس کے علاوہ، مرحوم نہایت بہادر اور سیاسی جرات کے حامل سفارت کار بھی تھے۔
جنرل سلامی نے مزید کہا کہ میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاسوں میں ان کے ساتھ بیٹھا کرتا تھا اور اس شہید وزیر کو بہت پسند کرتا تھا۔ کیونکہ شہید کلاسک اور جدید سفارت کاری کے ساتھ ساتھ مزاحمتی سفارت کاری کو بھی بہترین انداز میں جانتے تھے بلکہ اس میدان کی قیادت کرتے تھے۔