مشرق وسطی

ونیزوئلا کی ریفائنری کے حصص ضبط کرنے کے امریکی اقدام پر ایران کا ردعمل

شیعہ نیوز: ایران نے سٹگوریفائنری کے حصص کو ضبط اور فروخت کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ سٹگو(CITGO) ریفائنری وینیزوئلا کی ملکیت ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یہ ریفائنری ونیزوئلا کی ملکیت ہے اور اس کے حصص کو ضبط اور فروخت کرنے کا امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کولمبیا کے صدر نے نیتن یاہو کو بین الاقوامی مجرم قرار دے دیا

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی غیر قانونی اور خودسرانہ پاپندیوں کے مقابلے میں ونیزوئلا کی ہوشیاری، شجاعت، پائیداری اور استقامت نے بین الاقوامی حلقوں میں وائٹ ہاؤس کے سیاسی منصوبوں کو ناکام بنادیا جس کی تلافی کے لئے امریکہ نے ونیزوئلا کے اثاثوں کی چوری شروع کردی جو ونیزوئلا کے عوام سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اپنے قانونی حقوق کے دفاع میں ونیزوئلا کے عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button