پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم وفد کی بہشت زینب (س) میں مزار شہداء پر حاضری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی رہنماء حاجی غلام حسین اخلاقی، فرید احمد، حاجی دولت حسین و دیگر نے عید کے تیسرے روز بہشت زینب ہزارہ قبرستان کوئٹہ پہنچ کر شہدائے راہ حق کے مقدس مزارات پر حاضری دی اور شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا۔ وفد نے بعض شہداء کے گھروں پر جا کر خانوادہ شہداء کو عید مبارک پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے اسرائیل میں 8 مقامات پر حملے، صہیونی بمباری میں چار شہید

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، شہدائے راہ حسینیت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گنج شہداء کوئٹہ ملت جعفریہ کی مظلومیت اور صداقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جہاں سینکڑوں مظلوم شہداء کی قبریں اس بات کی گواہ ہیں کہ ہم نے عشق علی علیہ السلام اور آل محمد علیہم السلام کی مودت میں کتنی قربانیاں دی ہیں۔

اس موقع پر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہداء راہ اسلام کے افکار و اہداف کی محافظ جماعت ہے۔ علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ہم شہدائے راہ حق سے کئے ہوئے عہد کو وفا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button