اہم پاکستانی خبریں

کوئٹہ، مسلح افراد نے سیر و تفریح کیلئے آنیوالے 10 افراد کو اغواء کر لیا

شیعہ نیوز: نامعلوم افراد نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب واقع سیاحتی علاقے سے دس افراد کو شناخت کے بعد اغواء کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زرغون غر میں علاقے شعبان میں پکنک کے غرض سے جانے والے 14 افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا، تاہم شناخت کے بعد 4 کو رہا کر دیا گیا جبکہ 10 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈی جی لیویز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے قریب زرغون میں شعبان کے پہاڑی علاقے سے عید پر پکنک منانے کیلئے آنے والے 10 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ 30 سے 40 مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر نیچے آئے اور آبشار کے قریب بیٹھے لوگوں سے فون اور شناختی کارڈ طلب کرکے چیک کرنا شروع کیا۔ مبینہ طور پر مغویوں کا تعلق پنجاب سے ہے، جن میں ایک کسٹم اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اغواء کاروں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button