دنیا

نیتن یاہو اسرائیل کو نابود کرکے چھوڑیں گے، جنرل اسحاق بریک

شیعہ نیوز: سابق صہیونی جنرل اسحاق بریک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملہ خودکشی کے مترادف ہے، نیتن یاہو ہم سب کو نابودی کی طرف لے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو حواس باختہ ہوکر لبنان کی سرحدوں پر بھی جنگ چھیڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔ جنگی کابینہ کے مجوزہ فیصلے کے بعد صہیونی دفاعی مبصرین اور اپوزیشن رہنما شدید تشویش کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدارتی امیدوار دشمن کو خوش کرنے والے بیانات سے گریز کریں، آیت اللہ خامنہ ای

سابق صہیونی فوجی جنرل اسحاق بریک نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی جنگ کو ذاتی مفادات سے جوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی سرحدوں پر جنگ کے سایے منڈلارہے ہیں۔ ہم اپنی تشکیل کے بعد سے اب تک کے مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبصرین کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل کو تاریخی شکست ہوگئی۔ اگر لبنان کی سرحدوں پر جنگ چھیڑدی گئی تو اس سے بھی بڑی شکست ہوگی۔

سابق جنرل نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کے خلاف چھے محاذیں کھل جائیں گی جس کی وجہ اسرائیل کی نابودی یقینی ہے۔ ہر روز ہزاروں راکٹ، ڈرون اور میزائل ہمارے سروں پر برسیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو، گیلانت اور ہالیوی پر مبنی مثلث کا فیصلہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے تل ابیب کو گروی میں رکھ دیا ہے اور اپنے ہمراہ ہمیں بھی نابودی کی طرف لے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button