دنیا

غزہ جنگ کیخلاف احتجاج امریکی فوج تک پہنچ گیا

شیعہ نیوز: غزہ جنگ کی حمایت کے خلاف احتجاج امریکی فوج تک پہنچ گیا، امریکی ایئر فورس کے دو پائلٹوں نے باضمیر احتجاج کرتے ہوئے فوج میں اپنی خدمات سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم اور مسخ شدہ بچوں کی ہزاروں ویڈیوز جو ہمارے موبائل فونز تک پہنچ رہی ہیں، فوج کے اندر اور باہر امریکی عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ پائلٹس کا کہنا تھا کہ ایسی انتظامیہ کی خدمت جاری نہیں رکھ سکتے، جو امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جنگ مخالف امریکی تنظیم کے مطابق امریکی فوج کے دیگر 40 اہلکار بھی غزہ جنگ کے خلاف مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کے کئی عہدیدار بھی مستعفیٰ ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button