مشرق وسطی

ایران میں صدارتی انتخابات کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری

شیعہ نیوز: ایران میں 14 ویں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی سرگرمیاں اپنے شباب پر پہنچ چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے ایران میں 14 ویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ کا دن نزدیک آ رہا ہے ویسے ویسے صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے تحت امیدواروں کا جہاں عام لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں صدارتی انتخابات کے امیدوار یونیورسٹیوں کا بھی دورہ کرکے طلبا سے بھی گفتگو کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس وقت ملک میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، آصفہ بھٹو

در ایں اثنا قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے چینل ون سمیت مختلف چینلوں سے آج چوتھا ٹی وی مباحثہ ’’ایران آج کی دنیا میں‘‘ عنوان کے تحت بعد نماز مغربین براہ راست نشر ہوگا جبکہ پانچواں اور آخری مباحثہ منگل کے روز عید غدیر کے موقع پر ہوگا جو دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں ہونے والے جشن غدیر کے سبب نماز ظہرین کے بعد نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم 12جون سے شروع ہوئی تھی جو 27 جون تک جاری رہے گی۔ 14ویں دور کے صدارتی انتخابات کے لیے 28 جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے اور ایران کے عوام براہ راست ووٹوں کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button