پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، مسلط شدہ عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں صوبائی حکومت نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں بلخصوص علمدار روڈ کے مکینوں کو نظرانداز کیا ہے۔ مسلط شدہ عناصر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، جسکی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کی نئی حکومت کے پہلے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کا پہلا بجٹ عوامی نہیں، بلکہ چند سیاستدانوں اور اراکین اسمبلی کیلئے تیار کردہ مخصوص بجٹ ہے۔ حکومت نے قوم کے وسیع تر مفادات کو روند کر چند مسلط شدہ عناصر کی منشا اور خوشنودی کیلئے بلوچستان کا بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے منظور شدہ اسکیمز کے لئے مختص فنڈ کو نئے بجٹ سے نکالنا انتہائی تنگ نظری اور بدنیتی کی علامت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وزیر آغا رضا کا دور ختم ہوا تو نئی حکومت نے ہمارے ساتھ یہی روش اپنا کر ہمارے پروجیکٹس کو روکا، جس سے قوم کا نقصان ہوا۔ آج ایک بار پھر مسلط شدہ حکومت نے یہی پالیسی اپنائی ہے، جسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت تنگ نظری اور بدنیتی سے بعض آکر ملک و قوم کی فکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جہاں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت تھی، وہاں ہندسوں کی ہیر پھیر سے سارا بوجھ عوام پر ہی ڈالا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button