اہم پاکستانی خبریں

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر 8 افراد قتل

شیعہ نیوز: پشاور کے علاقہ بڈھ بیر اسپین جماعت میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پر آپریشنز کے مطابق جائیداد کے تنازع پر چچازاد کے گھر پر مخالفین نے فائرنگ کی، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، شام تک ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسپتال ترجمان کے مطابق 4 افراد لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے جن میں دو لاشیں بچوں کی تھیں جبکہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، ایک خاتون زخمی ہے جس کا علاج جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button