مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی مقاومت کا صہیونی بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: صہیونی بندرگاہ ایلات پر عراقی مقاومت کے ڈرون حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہ ایلات پر عراقی مقاومت نے ڈرون حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد بندرگاہ کے نواحی علاقوں میں سائرن بجانے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

صہیونی حکام نے حملوں کے بعد کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے لئے ائیرڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس

دوسری جانب عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بیان میں صہیونی بندرگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی اسلامی مقاومت نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں جن میں ایلات بندرگاہ بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

صہیونی حکومت نے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button