دنیا

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی اور صہیونی حکام کی میٹنگ جولائی میں ہوگی

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن اور تل ابیب حکام کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں میٹنگ ہوگی۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صہیونی حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو امریکہ کی جانب سے نیتن یاہو کے خلاف بیانات کے بعد ملتوی کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی وزیراعظم میٹنگ کو بلانے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کی وحشیانہ جارحیت اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انصار اللہ

آکسیوس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط امریکی اعلی اہلکار نے کہا کہ گذشتہ ہفتے نیتن یاہو کے تندو تیز بیانات کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ امریکہ نے غزہ جنگ میں اسرائیل کو درکار ہتھیار کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر واشنگٹن پر تنقید کی تھی۔

مختصر مدت کے لئے زبانی کشیدگی کے بعد امریکہ اور اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جولائی میں مذاکرات کریں گے۔

صہیونی حکام نے میٹنگ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button