مشرق وسطی

حیفا میں صہیونی کشتی پر یمنی اور عراقی مقاومت کا حملہ

شیعہ نیوز: صہیونی بندرگاہ حیفا پر کھڑی اسرائیلی کشتی پر یمنی اور عراقی مقاومتی تنظیموں نے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق یمنی اور عراقی مقاومتی تنظیموں نے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے جواب میں صہیونی تنصیبات کے خلاف مشترکہ کاروائی کی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج نے عراقی مقاومت کے ہمراہ حیفا بندرگاہ پر حملہ کرتے ہوئے صہیونی کشتی "MSC Manzonillo” کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملے میں کئی ڈرون طیارے استعمال ہوئے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کے جواب میں مقاومتی تنظیموں کے حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button