دنیا

عالمی فوجداری عدالت انتہا پسند اسرئیلی وزیر کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی، البانیس کا استفسار

شیعہ نیوز: فلسطینی کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندے فرانسسکا البانیس نے صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ فلسطینیوں کی نسل کشی کے ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسسکا البانیس نے X پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ” میں واقعی میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے ابھی تک اس شخص کی گرفتاری کا وارنٹ کیوں جاری نہیں کیا ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سفیر کو ملک سے نکالا جائے، تیونیشیا میں عوام کا مطالبہ

انہوں نے نام لیکر کہا کہ بیزالیل اسموٹریچ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے جمعرات کے روز وزیر خزانہ سموٹریچ کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے جس فلسطینی ریاست کو ہرگز تسلیم نہ کرنے، فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے اور مغربی کنارے کے علاقے میں مزید پانچ صیہونی بستیوں کو قانونی حیثت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button