اہم پاکستانی خبریں
گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن ممبران کا وزیر اعظم اور آرمی چیف کو خط
شیعہ نیوز: گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن ممبران نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور آرمی چیف کو خط لکھ دیا، خط میں ریاستی اداروں کی ایماء پر قائم پارٹی لیس حکومت کی جانبدار اور ظالمانہ بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گلبر حکومت کی اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور عوام سمیت اپوزیشن کے تحفظات دور نہیں کیے گئے، خلاف ضابطہ وفاداریاں تبدیل کرکے بننے والی حکومت نے مخصوص حلقوں اور اپوزیشن کو دیوار سے لگایا، بلتستان ریجن، گلگت، غذر اور نگر و ہنزہ کو بدترین سیاسی انتقام و تعصب کا نشانہ بنایا گیا جو کہ گلگت بلتستان جیسے متنازعہ علاقے کے لئے کسی صورت نیک شُگون نہیں،
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ڈی پی بنانے کے دوران اضلاع کے شئیر کا خیال نہیں رکھا گیا، اے ڈی پی میں چند حلقے جو کئی اضلاع سے بڑے ہیں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، سال رواں ایک کھمبہ اور ایک فٹ پائپ لائن کے لیے بھی عوام کو احتجاج کرنا ہوگا، بعض انتخابی حلقوں میں زیرو سکیمز شامل ہیں، ایسے فیصلے سے ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچے گا، جی بی میں موجود ریاستی اداروں کا یکطرفہ اور متنازعہ بجٹ پر تحفظات دور کرنے میں کوئی کردار نہیں رہا۔