دنیا

غزہ میں سینکڑوں کارکن کے قتل کی تاریخ میں مثال نہیں، چین

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے منگل کے روز ایک تقریر میں کہا کہ غزہ میں انسانی ہمدردی میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکن مارے جا چکے ہیں جو تاریخ میں ایک بے مثال صورت حال ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین کے مندوب لیو جیئی نے منگل کے روز غزہ پٹی میں سنگین انسانی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ پیمان کو فلسطین کی حمایت کی سزا، پارٹی سے معطل

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے کہا کہ "غزہ پٹی میں انسانی المیہ کا ذمہ دار، انسانی ہاتھ ہيں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں کام کرنے والے سینکڑوں کارکن مارے گئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔”

لیو جیئی نے مزید کہا کہ "قرارداد نمبر 2720 غزہ کے لیے امداد میں توسیع پر مبنی تھی، لیکن یہ کام نہيں ہوا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جانی چاہیے۔”

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 37,900 فلسطینی شہید اور 87,000 زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی عوام خوراک، ادویات کی شدید قلت اور پینے کے پانی تک عدم رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button