امریکہ کی جانب سے ایرانی صدارتی انتخابات پر مداخلت پسندانہ تبصرہ
شیعہ نیوز: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات پر مداخلت پسندانہ تبصرہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے 14ویں صدارتی انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران میں منعقدہ صدارتی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غرب اردن، فلسطینی مجاہدین کا صہیونی فوجیوں پر بموں سے حملہ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں امید نہیں ہے کہ یہ انتخابات ایران میں بنیادی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ٹرن آؤٹ کی تعداد کی تصدیق کر سکے اور نہ ہی یہ بتا سکتا ہے کہ اس کے ایران پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
صحافیوں کی جانب سے امریکہ میں ایرانی صدارتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایرانی اس طرح کی سرگرمیاں امریکہ میں پہلے بھی کر چکے ہیں، اس لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔