اہم پاکستانی خبریں

محرم الحرام، ہفتہ 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، ماہر فلکیات

شیعہ نیوز: ماہر فلکیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔ ماہر فلکیات پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ہفتہ 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پر ہوگی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، 6 جولائی کو چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہوگی۔ ماہر فلکیات نے مزید بتایا کہ مون سون کے بادل ہیں، مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button