دنیا

چینی وزارت خارجہ کا امریکہ سمیت نیٹو کو سخت انتباہ

شیعہ نیوز: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو عالمی امن اور استحکام کےلیے خطرہ ہے, امریکی زیرقیادت فوجی بلاک یورپ اور ایشیا میں گڑبڑ کرنا بند کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق نیٹو کی سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب عیاں ہو چکا ہے نیٹو جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیساتھ معاہدے کا منصوبہ بنا رہا ہے امریکی قیادت میں فوجی بلاک نیٹو سرد جنگ کی ذہنیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی صدر ہرتزوگ نے استقامتی محاذ کے سامنے سرتسلیم خم کردیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نیٹو نے سرحدوں کے پار اپنی طاقت کو بڑھایا اور ملکوں میں گڑبڑ کی ہے نیٹو نے سرحدوں کے پار تصادم کو ہوا دینا جاری رکھا ہوا ہے۔

چین نے باور کرایا کہ نیٹو کو اپنی علاقائی اور دفاعی تنظیم کی پوزیشن کی پاسداری کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button