مشرق وسطی

دنیا میں نسل پرستی کی جڑ اسرائیل ہے، ایرانی سفیر علی بحرینی

شیعہ نیوز: جنیوا میں انسانی حقوق کی 56ویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر علی بحرینی نے کہا ہے کہ دنیا میں نسل پرستی پھیلانے کا مرکز اسرائیل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سوئیٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں انسانی حقوق کی 56 ویں نشست منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کشتیاں مقابلہ کرنے کے بجائے راہ فرار اختیار کرتی ہیں، عبدالملک الحوثی

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر علی بحرینی نے اقوام متحدہ کی قرار 3379 کو احیاء کرنے پر زور دیا تاکہ صہیونی حکومت کے نسل پرستانہ جرائم کھل کر دنیا کے سامنے آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کمیشن کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کو نسل پرست قرار دیا گیا ہے۔ نسل پرستی اور امتیازی سلوک اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ممنوع اور عالمی ادارے کے اہداف کے حصول میں رکاوٹ ہے۔

مشترکہ بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ انسانیت کے خلاف اسرائیلی اداروں کے جرائم کے خلاف اقدام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button