دنیا

ایران اور روس کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ دستخط کے لئے تیار

شیعہ نیوز: افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر جلد از جلد دستخط کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جامع شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، امریکہ

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سفارتی ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر نے روسی ہم منصب پوٹن کے ساتھ ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے روس کے شہر کازان میں ہونے والے برکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button