دنیا

یورپی یونین کی جانب سے صیہونی جارحیت کی مذمت

شیعہ نیوز: یورپی یونین نے غزہ کے خان یونس علاقے میں ایک اسکول پر صیہونی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بورل نے بدھ کی صبح خان یونس میں صیہونی ٹولے کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر کب تک معصوم عام شہری اس تنازعے کا خمیازہ بھگتتے رہیں گے؟

یہ بھی پڑھیں : حماس کی ہرممکن لچک کے باوجود نیتن یاھو نسل کشی پر قائم ہے، اسماعیل ھنیہ

بورل نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے کنبوں پر حملہ کیا اور اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد اس میں مارے گئے۔ معصوم شہری کب تک اس تنازعے کا خمیازہ بھگتتے رہیں گے؟ ہم بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ صیہونی دہشت گردوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ کے خان یونس علاقے میں العودہ نامی ایک اسکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس اسکول میں بڑی تعداد میں غزہ کے بے گھر باشندے پناہ لئے ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button