پاکستانی شیعہ خبریں

ایام عزاء کے پرامن انعقاد کیلئے ہمارا مکمل تعاون رہیگا، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایام عزاء کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔ ہمارے رضاکار پولیس اور رینجرز کے شانہ بشانہ جلوسوں کے انتظامات میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی مری کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے شیعہ علماء اور اکابرین کے ساتھ دوسرے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عزاداری سیل کے رہنماء سید احسان علی شاہ بخاری، سید مظہر علی نقوی، سید غلام شبیر نقوی، سید کامران علی شاہ، وزیر علی مشہدی، نذیر حسین جعفری و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایس ایس پی جیکب آباد سید سلیم شاہ، سوئی گیس کے سید ریاض علی شاہ، ایکسیئن واپڈا مختیار انصاری، ڈی ایچ او اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع بھر کے افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری نے کہا کہ اجلاس کا مقصد شیعہ علماء اور اکابرین کے خدشات سننا اور انہیں دور کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ایام محرم کے دوران عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سابقہ اجلاس کے موقع پر کچھ غیر متعلقہ افراد کی اجلاس میں شرکت کے سبب جو خدشات پیدا ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی الفور ان خدشات کا ازالہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ کربلا معلیٰ، امام بارگاہ حویلی سید شیر شاہ و دیگر کا وزٹ کرکے محرم الحرام کے روٹ اور پروگرامز کا جائزہ لیا گیا اور بانیان مجالس و عزاداری کے ساتھ نشست منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایام عزاء کے پرامن انعقاد کے لئے ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔ ہمارے رضاکار پولیس اور رینجرز کے شانہ بشانہ جلوسوں کے انتظامات میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button