قدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رہے گی، پزشکیان کا ھنیہ کے نام خط
شیعہ نیوز: ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے ایران کی حمایت پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے منتخب صدر نے اپنے ایک خط میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی انقلاب کے اعلیٰ اصولوں اور اہداف کی پاسداری اور امام خمینی (رہ) کے نظریات اور رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم نسل پرست غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد کی حمایت کو اپنا انسانی اور اسلامی فریضہ سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران برکس کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے، محمد قالیباف
خط میں کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی امنگوں کی تکمیل، ان کے غصب شدہ حقوق کی بحالی اور قدس شریف کی آزادی کے حصول تک مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔
ایران کے منتخب صدر نے حماس کے سربراہ کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فلسطینوں اور خاص طور سے مظلوم اور طاقتور غزہ کے عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گي اور انہیں اس جنگ میں فتح و نصرت نصیب ہوگی۔