مشرق وسطی

عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند، اسرائیل کا وجود غیر قانونی ہے، سعودی عرب

شیعہ نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عالمی عدالت کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کا اعلیٰ کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ

بیان میں تاکید کی ہے کہ گذشتہ 57 سالوں سے اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی وجود قائم کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت نے ایک تاریخی حکم جاری کرتے ہوئے فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی وجود کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور صہیونی حکومت کو غیر قانونی قبضہ فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم اگرچہ لازم العمل نہیں تاہم اس سے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button