دنیا

1967ء کی سرحدوں پر اسرائیلی تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کرتے، یورپی یونین

شیعہ نیوز: یورپی یونین نے زورد ے کر کہا ہے کہ کہ وہ 1967ء کی سرحدوں میں اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کرے گی۔

یوروپی یونین نے جمعہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ "عالمی برادری میں ایک مضبوط اتفاق رائے ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کا واحد پائیدار حل دو ریاستی حل ہے”۔

یورپی یونین کا یہ بیان اسرائیلی غاصب پارلیمنٹ ( کنیسٹ) کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ایک قرارداد کی منظوری کے ایک دن بعد آیا ہے۔

کنیسٹ نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات کے بعد کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کا عہد کیا تو یہ "دہشت گردی کے بدلے” اسرائیلی قابض ریاست کے لیے ایک وجودی خطرہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ایک دن میں 12 کاروائیاں

یورپی یونین کے بیان میں دو ریاستی حل کی بنیاد پر سلامتی کونسل کی قراردادوں 2735، 2728، 2720 اور 2712 سمیت سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دیرپا اور پائیدار امن کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یونین اس مقصد کے حصول کے لیے "سیاسی عمل کو بحال کرنے” اور بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ "فعال طریقے سے” کام کرتی رہے گی۔

7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی غاصبانہ جنگ غزہ کی پٹی پر جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 38,848 افراد شہید، 89,459 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور تقریباً 1.9 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، صحت اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی بڑے پیمانے پر تباہی اور قحط کی وجہ سے لاکھوں افراد، اور 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button