
قرآن مجید سے تعلق کامیاب زندگی کی دلیل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید سے تمسک اور تعلق زندگی میں کامیابی کی دلیل ہے۔ ہمیں گھروں میں قرآن فہمی کو فروغ دینے کیلئے کم از کم پانچ منٹ روزانہ قرآن مجید کو دینے چاہیں۔ اس میں تلاوت کلام حکیم کیساتھ ترجمہ پڑھنے سے ہم قرآن مجید کی تفہیم کی طرف توجہ دے سکتے ہیں۔ قرآن مجید کو سمجھنے سے ہماری رہنمائی ہوگی۔ اس سے معاشرے میں عدل و انصاف کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہم اپنے ملازمین اورہمسایوں کیساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایت حاصل کریں گے۔ وراثت میں اپنی بیٹیوں کو حصہ دیں اور قرآن مجید عدل و انصاف کا درس دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاملات زندگی میں اپنی مرضی کرنے کی بجائے اپنے نفس کو رضائے خدا کے حوالے کر دیں۔ اس حوالے سے استاذالعلماءقبلہ محمد یار شاہ صاحب کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ولایت علی کا مطلب ہے کہ آنکھیں میری ہیں۔ دیکھیں گی وہ جس کی اجازت سیرت علی دے گی۔
پیغام کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈالتے ہوئے ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے بار بار فرمایا کہ ان کی طرف سے یزید یت کیخلاف قیام کا مقصد نانا کی امت کی اصلاح کرنا ہے۔ وہ بار بار بتاتے رہے کہ میں سنت و سیرت نبوی پر امت کو چلانے اور امر باالمعروف و نہی عن المنکر کیلئے نکلا ہوں۔ انہوں نے کہا امر باالمعروف نہ کرنے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ موت کا ڈر اور رزق میں کمی۔ لیکن حکم خداوندی ہے کہ موت وقت مقررہ سے پہلے نہیں آئے گی جبکہ امر بالمعروف سے رزق کم ہو جانے کا خدشہ۔ یہ رزق میں کمی نہیں کرتے۔