سکردو میں رینجرز کی کوئی ضرورت نہیں، واپس بلایا جائے، علمائے بلتستان
شیعہ نیوز: صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کی مرکز امامیہ میں علماء کرام کے ساتھ اہم نشست ہوئی۔ اس نشست میں علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی بی میں امن و امان یہاں کی قیادت اور یہاں کے علماء کی مرہون منت ہے۔ الحمد للہ بلتستان میں تمام مکاتب فکر کے علماء پڑھے لکھے اور متدین ہونے کی بنا پر یہاں اتحاد و اتفاق کی ایک فضاء قائم ہے۔ لیکن کبھی کبھار چھوٹے مسائل وجود میں آتے ہیں اور یہیں علماء مل بیٹھ کر فوری حل کرتے ہیں۔ علمائے کرام نے مزید کہا کہ ان دنوں بلتستان میں رینجر کی تعیناتی کی خبر سے عوام میں ایک قسم کا خوف ہراس پھیل رہا ہے۔ عاشورہ محرم میں امن و امان اور سیکورٹی خدشات کی بنا پر رینجر کے کچھ اہلکار کو لایا گیا تھا لیکن الحمد للہ عاشورا پرامن انداز میں گزرنے کے بعد رینجرز کا یہاں ہونا جی بی کے بجٹ پر اضافی بوجھ ہے اور لوگوں کے زہنوں میں ہزار قسم کے سوالات جنم لے رہے ہیں، لہٰذا فوری طور پر باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے۔ خدانخواستہ لا اینڈ آڈر کا مسئلہ ہوا تو تمام تر زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ اس نشست میں نائب امام جمعہ شیخ جواد حافظی، شیخ زاہد حسین زاہدی، سید احمد الحسینی اور کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔