مشرق وسطی
ایرانی عوام پر پابندی لگانے والوں نے ایران کے دشمن کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے، مسعود پزشکیان
شیعہ نیوز: ایران کے نو منتخب صدر نے کرمانشاہ کے گاؤں زردہ پر کیمیائی بمباری کی برسی کے موقع پر کہا کہ جو لوگ جھوٹے بہانوں سے ایرانی عوام پر پابندیاں لگا رہے ہیں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایران کے دشمن کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے تھے۔
مسعود پزشکیان نے اتوار کی رات X سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ ہم کرمانشاہ کے زردہ گاؤں پر کیمیائی بمباری کی برسی پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی استقامت نے صیہونیت اور اسکے غرور کو خاک میں ملا دیا، علامہ شبیر میثمی
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو لوگ جھوٹے بہانوں سے ایرانی عوام پر پابندیاں لگا رہے ہیں، وہی ہیں جنہوں نے ایران کے دشمن کو کیمیائی ہتھیار دیے تھے۔