دنیا

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار

شیعہ نیوز: صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو صدر بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری پارٹی لیڈرشپ کی جانب سے ان پر اعتماد کے فقدان کے باعث سامنے آئی۔

صدر جو بائیڈن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ وہ جنوری 2025 میں ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے تک بطور صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی حملوں کا خطرہ، صہیونی فوج الرٹ

جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دور صدارت کو امریکہ کی تاریخ کا بدترین عہد قرار دیا ہے۔

81 سالہ صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کے لیے شدید دباؤ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button