پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع دادو میں عزاداروں کےخلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے، ایف آئی آرز فوری واپس لی جائیں، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ بعض نادان لوگ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے عظیم اھداف کو محدود کرنا چاہتے ہیں

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے دودا پور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ہر دور کے انسانوں کے لئے درسگاہ ہے۔ یزید وقت یعنی عالمی استکباری قوتیں کربلائی فکر سے خوفزدہ ہیں۔ کربلا ہر دور کی یزیدیت کے لئے خوف کی علامت ہے۔ اسلام دشمن استعماری قوتیں کربلا کے انقلابی پیغام سے ڈرتی ہیں۔ لہذا کربلائی افکار کو محدود اور مسخ کرنا دشمن کی دانستہ کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض نادان لوگ کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے عظیم اھداف کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی، ایم ڈبلیوایم و دیگر اپوزیشن جماعتوں کا 26 جولائی کو سندھ بھرمیں احتجاج کا اعلان

کربلا اور قیام امام حسین علیہ السلام کے اھداف کا مطالعہ کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے فرامین کے بعد عالم اسلام کے عظیم رہنما حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ اور عظیم مفکر و فلاسفر آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کا مطالعہ کرنا ہوگا۔انہوں نے جوہی ضلع دادو میں یوم عاشور عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شرپسند گروہ کے پریشر میں آ کر نہتے عزاداروں پر ایف آئی آرز درج کی گئیں جو کہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ سندھ حکومت دادو پولیس کے رویئے کا نوٹس لیتے ہوئے عزاداروں کے خلاف جعلی مقدمات واپس لے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button